جھنگ, قدرتی آفات سے بچائو سے متعلق آگاہی کے قومی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

منگل 8 اکتوبر 2019 18:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر قدرتی آفات سے بچائو سے متعلق آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری محمد اشرف گجراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کی جبکہ سی ای اوایجوکیشن، کوآرڈی نیٹر ڈی ڈی ایم اے ، ریسکیو1122 ، شوشل ویلفیئر ، سول ڈیفنس، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکائے واک نے قدرتی آفات اور سانحات بارے عوامی آگاہی کے حوالہ سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔آگاہی واک کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آفات اور سانحات بارے عوامی آگاہی وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ریسکیو1122سمیت دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کے تمام محکمے لوگوں میں آفات کے بعد بتدریج بحالی کا شعور اٴْجاگر کریں۔

حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود سانحات سے نمٹنے کیلئے جدید مشینری و آلات اور دیگر وسائل ایمرجنسی محکموں کو دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں احتیاطی تدابیر سے عدم معلومات کے باعث زیادہ نقصان ہوسکتا ہے اس سلسلہ میں زلزلہ، سیلاب ،طوفان اورآتش زدگی جیسے ناگہانی حالات میں جانی و مالی نقصان کوہر ممکن حد تک کم کرنے کیلئے جہاں ایمرجنسی سروس کے ادارے بھرپور امدادی کارروائیوں کے لئے تیار ہوتے ہیں وہاں ہر شہری کو بھی ایسی حکمت عملی اور تدابیر سے جانکاری ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنا سکیں۔

ریسکیو 1122کے جوان ایک فون کال پر ہر وقت چوکس ہیں اور ایمرجنسی میں انسانی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122کی خدمات آپ کے سامنے ہیں۔انہوںنے مختلف سانحات میں متاثرین کی جان بچانے کے لئے امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے ایمرجنسی سٹاف کو داد دیتے ہوئے ریسکیو سروس میں جانیں قربان کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں