جھنگ ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا خصوصی اجلاس

منگل 8 اکتوبر 2019 18:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا خصوصی اجلاس صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورپنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت10اکتوبر2019ء دن 2بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے حفاظتی و انتظامی اقدامات اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ۔ اسسٹنٹ کمشنرزسمیت محکمہ صحت، تعلیم، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، ریسکیو1122،پولیس، انفارمیشن، چیف افسران، لائیو سٹاک، زراعت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں