چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا ئیں،ڈی سی جھنگ

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:30

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ء الرحمان کے ہمراہ گڑھ مہاراجہ میں نو صفر کے مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا ئیں۔

ضلع کا امان و امان ہماری ترجیحات ہیں ۔ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائینگے اورعزاداروں کی چیکنگ کیلئے داخلی و خارجی راستوں پرمرد و خواتین پولیس اور رضاکار تعینات کئے جائیں گے۔صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بھی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اخوت ، بھائی چارہ اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کا پیغام عام کریں ۔ انتظامیہ کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا ہرممکن تعاون درکار ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالہ سے سیکورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا گیا ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ادارے ہر طرح سے الرٹ رہیں گے۔ جلوس اور مجالس کے دوران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھاجائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال اسد عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں