ڈپٹی کمشنرجھنگ نے انسداد سموگ کے حوالہ سے 26رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:30

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے انسداد سموگ کے حوالہ سے 26رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ کمیٹی کے چیئر پرسن ڈپٹی کمشنر ، کنوینیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ، پراگرس کوآرڈی نیٹر ایس این اے اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے مانیٹرنگ کا جائزہ لیں گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں