ڈپٹی کمشنر جھنگ کا بنیادی مرکز صحت حویلی شیخ راجو کا دورہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے بنیادی مرکز صحت حویلی شیخ راجو کا دورہ کیا۔ انہوںنے مرکز صحت میں علاج و معالج کی فراہمی کے حوالہ سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ انہوںنے مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا اورصفائی ستھرائی و دیگر انتظامات میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ مرکز صحت میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور علاج کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کوہر ممکن سہولیات فراہمی کی جائیں اور ان سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے۔ بعد ازاں مرکز صحت کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو دیگر انتظامی اموراور درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں