خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ،انکی مشکلات میں کمی لانا ہم سب کا اولین فریضہ ہے،محمد طاہر وٹو

حکومت پنجاب خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور انکی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر جھنگ

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کی ہدایت پر معزور افراد کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی مشکلات میں کمی لانا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور انکی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، محکمہ سپورٹس، ہیلتھ، تعلیم اور محکمہ لیبر سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد اور انکے بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر پیشہ وارانہ عملی زندگی میں معاشرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے سکولنگ ایجوکیشن اورٹیکنکل ایجوکیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کے دیگر طبقات کو چاہیے کہ خصوصی افرادکی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ماضی کے مقابلہ میں اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف کی کمی کو دورکیا گیا ہے اس ضمن میں مزید بہتری لانے کیلئے موثر حکمت عملی وضح کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بریفننگ بھی دی۔ بعدازاں انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے حوالے سے خصوصی اجلاس صدرات کی۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں