ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز شیخ کا سول جج فضل الہٰی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

منگل 15 اکتوبر 2019 18:43

جھنگ ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز شیخ نے سول جج فضل الہٰی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز شیخ نے اپنے دورہ کے دوران جیل کے ہسپتال، کچن ، گودام، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے نوعمراور خواتین وارڈ سمیت دیگر بارکوں کابھی معائنہ کیا اورموقع پر قیدیوں کے مسائل سنے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز شیخ نے جیل کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکاما ت جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں