پاکستان سٹیزن پورٹل ،انسداد سموگ و ڈینگی کے حوالہ سے مشترکہ اجلاس کاانعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:35

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل ،انسداد سموگ و ڈینگی کے حوالہ سے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ سمیت محکمہ صحت، تعلیم ، ماحولیات و دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی محکمے حکومت کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکمے فوری ریسپانس کریں۔ عوام کیلئے سرکاری دفاتروں میں آسانیاں پید اکی جائیں نہ کہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر انسداد سموگ و ڈینگی مہم کے حوالہ سے اقدامات میں تیزی لائی جائے اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کروائی جائے۔ اجلا س میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید فیصل اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے انسداد سموگ و ڈینگی مہم کے حوالہ سے جاری اموربارے آگاہ کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں