جھنگ،مختلف پٹرول پمپ کے پیمانوں کی چیکنگ، ناپ تول میں کمی کے باعث ایک کو سیل کر دیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:35

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کی قیادت میں ٹاسک فورس نے شہر میں مختلف پٹرول پمپ کے پیمانے چیک کئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سپر شالیمار پٹرولیم سروس نز دلاری اڈا سرگودھا روڈ کو ناپ تول میں کمی کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد عرفان نے کہا کہ ضلع بھر میں پٹرول پمپس پر پیمانوں میں ہیراپھیری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ پٹرول پمپ مالکان مقررہ مقدار کے پیمانے استعمال کریں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں