جھنگ،ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:36

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) بیسک ہیلتھ یونٹ چک نمبر 181 ج ب میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،جس کی قیادت سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابوذر علی نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزر راشدہ لطیف ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر کوثر پروین ، ایل ایچ ویز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین شہریوں نے شرکت کی۔

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابوذر علی نے کہا کہ ہاتھ دھونے سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔اس موقع پر ہاتھ دھونے کے فوائد بارے پمفلٹ بھی شہریوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے مختلف سکولوں میں بچوں کو صحیح طریقے سے ہاتھ دھونے کی مشقیں بھی کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں