ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کاسول جج بھوآنہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:06

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ عمر فاروق نے سول جج بھوآنہ تصور حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ عمر فاروق نے اپنے دورہ کے دوران جیل کے ہسپتال، کچن ، گودام، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے نوعمراور خواتین وارڈ سمیت دیگر بارکوں کابھی معائنہ کیا اورموقع پر قیدیوں کے مسائل سنے ۔مزید برآںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ عمر فاروق نے جیل کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکاما ت جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں