جھنگ ،کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 نومبر 2019 17:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد مسلسل جاری ہی, لوگوں کے مسائل دہلیز پر سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں, عوام کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کرنااور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پرانکے آفس میں باقاعدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانی والی درخواستوں پر ازالہ کے حوالہ سے اطمینان بخش ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پیز سمیت محکمہ صحت، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس اور محکمہ مال کے سربراہان،سائلین اور تما م محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں