جھنگ، ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے اور موقع سے گرفتاریاں کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 15 نومبر 2019 17:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نے سبزی و فروٹ شاپس پر ریٹ لسٹ کے مطابق قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے، حکو مت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو سستی اشیائے خوردونوش دستیابی ممکن بنانا ہے، ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے اور موقع سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے سماجی رویوں کو بہتر کرنا ہے، دکانداروں کو چاہیے کہ وہ بھی عوام کا خیال رکھیں، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے، عوام کے ساتھ کسی کو بھی زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں