جھنگ، کیپٹن( ریٹائرڈ) رانا مدثر ریاض کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا اچانک دورہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:32

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹرمونیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ کیپٹن( ریٹائرڈ) رانا مدثر ریاض نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا اچانک دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان نے کپٹن ریٹائرڈ رانا مدثر ریاض کو جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرمونیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ کپٹن ریٹائرڈ رانا مدثر ریاض نے اپنے دورہ کے دوران جیل کے ہسپتال، کچن ، گودام، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف حصوں کا معائنہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوںنے نوعمراور خواتین وارڈ سمیت دیگر بارکوں کابھی معائنہ کیا اورموقع پر قیدیوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے قیدی بچوں کے وارڈ میں دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

جیل کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکاما ت جاری کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جیل اسیران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، جیلوں میں اسیران کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ کچن کو حفظان صحت کے اصولوں پراستوار کرکے صفائی ستھرائی اور حکومت کی طے شدہ پالیسی کے مطابق کھانوں کے معیار کو بہتر رکھنے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں اور برتنوں کی معیاری صفائی اور اسیروں کو گرم روٹی فراہم کرنے کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں