جھنگ، صحت مند خاندان کے حوالے سے آگاہی شو کا انعقاد

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:32

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج شورکوٹ کے ہال میں صحت مند خاندان کے حوالے سے آگاہی شو کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی آصف کاٹھیا اور ایڈیشنل سیکرٹری بہبود آبادی شاہد نصرت تھے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سلمہ پروین سمیت محکمہ تعلیم، صحت، شوشل ویلفیئر و سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آصف کاٹھیا نے کیا کہ صحت مند ماں صحت مند معاشرے کا ضامن ہے، چھوٹی فیملی خوشحال گھرانے کے لئے ہمیں آگاہی مہم چلانی ہو گی تب ہی ہم آبادی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں، آبادی میں بے پناہ اضافہ کسی المیہ سے کم نہیں ہے ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے اگر آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو مستقبل میں خوراک تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے متعلق مختلف قسم کے بے پناہ مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں