ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نی ٹڈی دل کے خاتمہ کے حوالہ سے جاری کمبٹ آپریشن کا جائزہ

پیر 17 فروری 2020 20:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے حوالہ سے جاری کمبٹ آپریشن کی پیش رفت اور نگرانی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد محسن عالم، اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل ، کوآرڈی نیٹر پی ڈی ایم اے سعید چشتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کمبٹ آپریشن آخری لمحات میں ہے ۔اب تک 600 ایکٹر سے زائد رقبہ کلیئر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس ضمن میں سپرے کے آلات اور مشنری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہرنے بتایا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

جلدہی تمام متاثرہ علاقے ٹڈی دل سے کلیئر کروا لیئے جائیں گے۔کمبٹ آپریشن میں محکمہ مال، زراعت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں بمعہ مشنری سرگرم عمل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اب تک 250لیٹر سے زائد لیمڈا سپر ے کیا جا چکا ہے جبکہ بوم سپرے اور پاور سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں