ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت شجر کاری مہم بارے اجلاس کا انعقاد

پیر 17 فروری 2020 20:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت شجر کاری مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم بٹ سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم بٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شجر مہم کے حوالہ سے تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

سال 2020ء میں شجر کاری مہم کا کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلع بھر میں3لاکھ57ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو شجر کاری مہم کے حوالہ سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت ملک کو سرسبز و شاداب ، خوشحال اور آلودگی سے پاک بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کے شہری صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز انقلاب برپا کرنا ہوگا۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ہمیں اپنے بچو ںکی طرح ان ننھے پودوں کی حفاظت کرنا ہوگی ۔ معاشرے میں اس حوالہ سے آگاہی مہم بھی سنجیدگی سے چلائی جائے ۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو ضلع بھر میں ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا۔ ہر شخص پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر پودے لگانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور شہری بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔مزید برآں 23فروری2020ء کو صوبہ بھر میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائیگا۔ اس حوالہ سے شورکوٹ فارسٹ میں شجر کاری کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں