ڈویژنل کمشنرجھنگ کا تحصیل احمدپور سیال کا دورہ

بدھ 19 فروری 2020 20:49

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل احمدپور سیال کا دورہ کیا۔انہوںنے پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوردریائی کٹائو کے حوالہ سے دادل فلڈ بند کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایری گیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دریا کا کٹائو روکنے کے حوالہ سے موثر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس سے ملحقہ علاقوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ترقیاتی پروگرامز پر تیزرفتار عملدرآمد کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند یا ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہئیے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں