انسداد پولیو قومی مہم، محکمہ صحت کی ٹیموں نے پہلے دو روز کا سو فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنرجھنگ

بدھ 19 فروری 2020 20:49

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوسرے روزتحصیل جھنگ میں 90ہزار622،تحصیل احمد پور سیال میں 27ہزار563 ،تحصیل اٹھارہ ہزاری میں18ہزار 266 اور شورکوٹ میں30ہزار 794 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پہلے دو روز کا سو فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اب تک 3لاکھ8ہزار 548 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جا چکے ہیں۔پولیو مہم کا آج آخری دن ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز اور مانیٹرنگ افسران کوجاری مہم بارے کارکردگی کا جائزہ لینے بارے ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ بھی ہے۔لہٰذا اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں تاہم والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اوراپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں