عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

پیر 24 فروری 2020 21:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو خاص توجہ دی جارہی ہے،عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں اور انشاللہ اپنے حلقے کے تمام مسائل کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ کسی بھی حلقہ انتخاب میں صحت کی سہولیات بنیادی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں۔ اپنے عوام کے صحت سے متعلق حقیقی مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی جا ل بچھایا جائیگا۔عوام کی محبت کا قرض ان کی خدمت کر کے اتاریں گے۔انہوںنے حویلی شیخ راجو میں رولر ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر مالی سال 20-21 میں حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی اور فلاحی پراجیکٹس کے بارے عوام کو آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ وزارتی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں