جھنگ،ریسکیو1122نے گورنمنٹ ہائی اسکول سے چھ فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا

پیر 24 فروری 2020 21:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء)ریسکیو1122نے گورنمنٹ ہائی اسکول سے چھ فٹ لمبا زہریلا ناگ پکڑ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ وساوا میں گورنمنٹ ہائی سکول میں درخت کے اوپر بیٹھا تقریبا چھ فٹ لمبا زہریلا ناگ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کنٹرول روم میں کال آئی کہ درخت پر ایک سانپ دیکھا گیا ہے جس سے بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کر کے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ زہریلے سانپ کو پکڑ لیا جس کو بعد میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کی ہدایت پر وائلڈ لائف والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں