جھنگ، کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچائو کیلئے تاجر و دکاندار اپنی دکانیں اور مارکیٹیں کلورین ملے پانی سے دھوئیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 مارچ 2020 18:56

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تاجروں اور دکانداروں کوتاکید کی ہے کہ وہ اپنی دکانیں اور مارکیٹوں کو کلورین ملے پانی سے دھوئیں تاکہ عوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ تاجروں کے ساتھ ہم مل کر مطلوبہ مشینری کے ذریعے اس حفاظتی کام کو بروقت مکمل کر سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایم سی کے عملہ کی کارکردگی کی نگرانی کریں۔ ڈی سی نے کہا کہ یہ اقدام ہر سطح پر کورون وائرس سے لڑنے کے حکومتی فیصلہ کے تحت کیا گیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اے ڈی سی (جنرل) اور دفتر کے تمام حصوں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست دہندگان جو دفاتر میں عوامی داخلہ پر پابندی کے دوران ٹیلی فونک رابطہ کریںان کے معاملات کو حل کرنے بارے ضرروی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں