جھنگ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک کا پہلا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب

پیر 30 مارچ 2020 23:52

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) جھنگ کی سبزی منڈی میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور لیفٹیننٹ کرنل اشفاق بیگ نے سبزی منڈی میں نصب سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کا افتتاح کیا۔سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کے ذریعے سبزی منڈی میں آنے والے 4 سے 5 ہزار افراد کی کلورونیشن ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

سینیٹائزر واک تھرو گیٹ میں نوزلز کے ذریعے کلورین فوگ کی صورت میں پیدا کی جائے گی اور کلورین فوگ سے گزرنے والے افراد جراثیم سے پاک ہوجائیں گے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سینیٹائزر واک تھرو گیٹ استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں