چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کا بنیادی مرکز صحت وجھلانہ کا اچانک دورہ ،

عملہ کی حاضری ، ادویات کا سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

منگل 7 جولائی 2020 18:29

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے منگل کے روز بنیادی مرکز صحت موضع وجھلانہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز میں عملہ کی حاضری ، ادویات کا سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت موقع پرہی ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے کہا کہ بنیادی و دیہی مراکز صحت میں سروسز کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیںلہٰذامرکز میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی مزید مئوثر و فعال بنایا جائے۔

انہوںنے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ سی ای او ہیلتھ نے موقع پر مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بھی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں