جھنگ میں اس وقت کورونا وائرس کے 346 پازیٹو مریض موجود ہیں،اب تک 6 افراد جاں بحق اور 283 صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 جولائی 2020 22:20

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو نے بتایا ہے کہ جھنگ میں اس وقت کورونا وائرس کے 346 پازیٹو مریض موجود ہیںاوراب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 283 صحت یاب بھی ہوچکے ہیںنیز57 افراد کو ہوم کورنٹائن بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز انہوں نے بتایا کہ جھنگ میں انسداد کورونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر فیس ماسک لازمی پہننے کے بارے میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماجی فاصلہ برقرار اور سینیٹائرزکی دستیابی بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائر س کے پیش نظر نوماسک نو سروس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے لہٰذاشہری اپنی اور اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا ثبوت دیں تاکہ اس وائرس سے جلد سے جلد چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں