متوقع سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 29 اگست 2020 18:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دریائوں میںپانی کی صورتحال کو صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ ضلعی فلڈ کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔دریائے چناب میں پانی کے متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اس بابت امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود رکھیں جبکہ تمام محکمے آپس میں موثر کوآرڈی نیشن فعال رکھیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک، صحت، ریسکیو1122، ڈیزاسٹر منیجمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکمے فلڈ ریلیف پلان پر عمل پیرا ہوکر کسی بھی ناگہانی کی صورت میں متاثرین کو ریلیف فراہم کریں گے جبکہ دریائے جہلم اور چناب کے نشیبی علاقوں میں مقامی آبادی کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع کے تمام حفاظتی بندوں کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ عوام کو سیلابی صورتحال بارے آگاہی دینے کیلئے کنٹرول روم بھی 24گھنٹے فعال ہیں۔انہوںنے محکمہ انہار کے افسران پر زور دیا کہ وہ موقع پر موجود تمام امورکی کڑی نگرانی کریں اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دورکریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں