پنجاب کی صوبائی کابینہ نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کو یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ میں ضم کرنے کی منظوری دیدی

یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کا ادغام تمام اثاثوں و ذمہ داریوں کے ساتھ کالج ۱ٓف ۱ٓرٹس اینڈ سائنسز جھنگ یونیورسٹی کے طور پر ہوگا،لاہور کالج کا 200 کنال رقبہ بھی جھنگ یونیورسٹی کو منتقل، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پیر 31 اگست 2020 22:53

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) :پنجاب کی صوبائی کابینہ نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس چنیوٹ روڈ نزد چناب کالج جھنگ کو یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ میں ضم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کا ادغام تمام اثاثوں و ذمہ داریوں کے ساتھ کالج ۱ٓف ۱ٓرٹس اینڈ سائنسز جھنگ یونیورسٹی کے طور پر ہوگاجبکہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کا 200 کنال (25 ایکڑ)رقبہ بھی جھنگ یونیورسٹی کو منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں31 اگست بروز پیر کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو طالبات اس وقت لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں زیر تعلیم ہیں چونکہ ان کی رجسٹریشن لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہوچکی ہے لہٰذا انہیں اسناد و ڈگریاں بھی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ہی جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جتنا بھی ریگولر یا کنٹریکٹ سٹاف لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں فرائض سرانجام دے رہا ہے وہ یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ کا ڈیپوٹیشن پر مشتمل سٹاف تصور ہوگا تاہم انہیں کوئی ڈیپوٹیشن الا ئونس نہیں دیا جا ئے گا اور انہیں کسی بھی وقت ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ/اصل محکمہ میں تبدیل بھی کیا جاسکے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کا کوئی ملازم اگر یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ کے سٹاف میں شامل ہونا چاہے تو نوٹیفکیشن کے اجراء کے ایک سال (365 دن ) کے اندر اندر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی ۱ٓف جھنگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایسا کرنے کیلئے درخواست دینے کا مجاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں