شدید بارشوں میں عوامی ریلیف کیلئے تمام عملہ مربوط انداز میں کام کرے،ڈپٹی کمشنر کی میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت

منگل 1 ستمبر 2020 23:05

جھنگ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹونے میونسپل کارپوریشن جھنگ کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شدید بارشوں میں عوامی ریلیف کیلئے تمام عملہ مربوط انداز میں کام کرے اور اس ضمن میں شہری علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے مئوثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے جبکہ ضروری مشینری نشیبی علاقوں کے قریب ترین متعین رکھی جائے تاکہ ضروری آپریشن میں تاخیر نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے منگل کے روز کہا کہ رواں سیزن میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث صورتحال سے نپٹنے کیلئے تمامتر ضروری انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ مشینری کی چالو حالت کو روزانہ چیک کیا جائے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشننز پر بھی ضروری مشینری ورکنگ حالت میں رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران متعلقہ سٹاف فیلڈ میں کام کرتا نظرآنا چاہیے تاکہ شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی پیش گوئی پر تمام تر وسائل کو فوری متحرک کریں۔انہوں نے صفائی کے کام کی پیشرفت سے بھی آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر شہر میں بارش کے بعد پانی کے اخراج کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں