جھنگ،رواں ماہ پولیو رائونڈ کے حوالہ سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 4 ستمبر 2020 18:04

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) رواں ماہ پولیو رائونڈ کے حوالہ سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید صفدراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر احسن سلیانہ کی نگرانی میں جھنگ کی یونین کونسل 59 سے 75 کے یو سی ایم اوز نے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید صفدر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کیلئے والدین میں احساس اجاگر کرنے کے لئے اقدامات بھی نظر آنے چاہیں۔

اگرچہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث محکمہ صحت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں تاہم بچوں کو پولیو سمیت دیگر وبائی امراض سے بچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین میں ان کے بچوں کوپولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کادائرہ مزیدوسیع کیا جائے تاکہ تمام والدین میںپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچا?کے لئے ویکسی نیشن کرانے کا احساس برقراررہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کوپولیو ویکسین پلانااور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ایک قومی فرض بھی ہے۔ لہٰذا پروگرام میں سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں