ہم سب ملکر ڈینگی کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانا ہے،ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو

جمعہ 4 ستمبر 2020 18:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کیلئے ہم سب ملکر ڈینگی کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانا ہے۔ کسی ایک کی لاپرواہی ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے وبال جان بن سکتی ہے۔لہٰذا انسداد ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں سستی اور غفلت سے گریز کریں اور اس حوالہ سے سرویلنس سرگرمیوںمیں تیزی لائی جائے۔

۔انہوںنے کہا کہ ہمار ا مذہبی فریضہ بنتا ہے کہ ماحول کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھا جائے جس سے نہ صرف مختلف امراض کے اثرات سے بچا جاسکے گا بلکہ ڈینگی وائرس کے خدشات بھی پیدانہیں ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے عوام میںزیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈینگی مچھر کی افزائش کے اسباب اور تدارک کے حوالہ سے ٹائر شاپس ،کباڑ خانوں، فیکٹریوں اور دیگر پبلک مقامات پرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرتمام حفاظتی و انتظامی امورکی کڑی نگرانی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید صفدر نے کی۔اس موقع پر ملٹی میڈیا پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں