کلین ایند گرین مہم کی کامیابی کیلئے منظم حکمت عملی کے تحت تیزرفتاری سے کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 9 ستمبر 2020 19:29

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلع بھر کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، کلین ایند گرین مہم کو کامیاب بنانے اور عملی طور پراقدامات کرنے کیلئے تشکیل کردہ پلان پر منظم حکمت عملی کے تحت کام تیز رفتاری سے جاری ہے، اس ضمن میں ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنانے کے لیے مل جل کر کاوشیں کرنا ہوگی تاہم انہی کاوشوں کی بدولت ہم ماحولیاتی آلودگی ، سموگ ، ڈینگی اور کورونا جیسے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ما حو ل کو خوشگوار اور صفا ئی کو برقرار رکھنے کی ذ مہ د ا ری محض کسی ایک حکو متی ادارے پر نہیں بلکہ ہر شہری کا یہ فرض ہے اوریہ ممکن بھی تبھی ہو گا جب تمام شہری اس میں موثر اور فعال کرداراداکر یں گے۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کے حکام صفائی کے حوالے سے روٹین سے ہٹ کر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ایک واضح تبدیلی نظر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے بھرپور آپریشن جاری ہے، مون سون شجر کاری مہم کے تحت سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، آئیں مل کر درخت لگائیں اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوںنے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں اور دوستوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اس لحاظ سے شجرکاری ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ہماری بقاء کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔ مزید برآں سوشل ویلفیئر و بیت المال کمپلیکس میں صفائی ستھرائی مہم کے حوالہ سے اقدامات کئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں