جھنگ،چینی ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس کے تحت کارروائی، ایک ہزارچینی کے تھیلے قبضہ میں لیے گئے

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:20

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) چینی ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس کے تحت بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس ضمن میںاسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل نے ذخیرہ اندوزی کے آرڈیننس کے تحت ٹوبہ روڈاسٹیشن چوک کے قریب حاجی ادریس ولد محمد وریام کے گھرپر چھاپہ مار کر ایک ہزارچینی کے تھیلے قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی قانوناً جرم ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اینٹی ہورڈنگ آرڈینس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ چینی کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں