جھنگ،ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:20

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیرصدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارتضیٰ الحسنین شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں منعقد ہوا. اجلاس میں آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یاسین بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، اسد سرفراز کھوکھر میڈیکل سوشل آفیسر اور ممبر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سبطین خان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

بورڈ میں 118 مختلف کٹیگری کے درخواست گذار پیش ہوئے جن میں مکمل فٹنس رپورٹ ہائے دیکھنے اور چیک اپ کے بعد 60 کو معذور قرار کیا گیا 35 افراد کے کیس مختلف سپیشلسٹ کو فائنل رائے کیلئے بھیجوایا گیا ہے جبکہ 12 افراد کی درخواستیں مسترد کیں گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر سید ارتضیٰ الحسنین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدا مات کر رہی ہے۔

اس ضمن میں ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے جس کے بعد خصوصی افراد کو مالی امداد ،سفری سہولیات ،خدمت کارڈ ،شناختی کارڈ اور جاب کیلئے مخصوص کوٹہ کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسمنٹ بورڈ بغیر کسی دبائو یا سفارش کے میرٹ پر اپنا کام سرانجام دے رہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ بورڈ سے سرٹیفکیٹ کے حامل افراد مصنوعی اعضاء اور ویل چیئر و غیرہ بیت المال سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اسی طرح مفت ادویات بھی بیت المال کے پلیٹ فارم سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں