جھنگ،آئل ایجنسیوں اورغیر قانونی منی پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ ستمبر 22:27

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) آئل ایجنسیوں اورغیر قانونی منی پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ موسیٰ چوک ، امام بارگاہ سٹیلائٹ ٹائون، ٹوبہ روڈ، مدوکی روڈاورخاکی شاہ روڈ سمیت دیگر مقامات پرپٹرول پمپوں کے پیمانوں کا جائزہ لیا اور پٹرول پمپوں کی چیکنگ کے دوران ناپ تول کے پیمانوں میں گڑبڑ کرنے اور کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے 6پٹرول پمپوںکو سیل کرکے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں ،پٹرول کی فروخت کیلئے معیاری پیمانہ استعمال کریں اور عوام کو پٹرول کی کوالٹی قیمت کے مطابق دی جائے اس میں کوئی ہیرا پھیری نہ کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments