وفات پانیوالے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ رائو شکیل احمد کی بیوہ کو 25 لاکھ روپے کی ڈیتھ گرانٹ کا چیک دیاگیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 19:55

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ریاض الحق بھٹی نے سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر وفات پا جانے والے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ رائو شکیل احمد کے گھر ککڑہٹہ کبیروالا میں ان کی بیوہ کو 25 لاکھ روپے کی ڈیتھ گرانٹ کا چیک دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خانیوال محمد سلمان خالد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور نے مرحوم کے بیٹوں سمیت لواحقین سے ملاقات کے دوران بتایا کہ رائو شکیل احمد مرحوم کے دیگر سرکاری واجبات بھی پراسیس میں ہیں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ان کی تکمیل کے لیے کام کر رہا ہے جو بہت جلد ان کی فیملی تک پہنچا دیے جائیں گے۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ریاض الحق بھٹی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد سلمان خالد ،محمد اکرام قریشی نے راو ٴ شکیل احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بخشش و مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں