جھنگ، انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کا ر لائے جائیں، اے سی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:17

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمد پور سیال اسد علی عباس نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن پولیو ٹیموں کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کی جس میں سی ایم اوز سمیت دیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی موجودگی ،بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوانے کے عمل کی تصدیق، بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کرنے اور بچوں کی ویکسی نیشن کے ریکارڈ بارے رپورٹ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا لہٰذا اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے والدین کی آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات کرانے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نئی نسل کوپولیو سے پاک کرنے کے لئے جذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔بعد ازاں ہیلتھ افسران نے یونین کونسل وائز دوسرے دن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں