ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے سکول کو معطل کر دیا

پیر 28 ستمبر 2020 23:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے نہ پر ایکشن لیتے ہوئے سکول کو معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بستی علی آرائیں سلطان شاہ قبرستان کے قریب واقع گورنمنٹ ہائی سکول برکت آباد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سکول کو معطل کر دیا ۔سکول میں طلبہ سمیت اساتذہ نے بھی کسی قسم کے ایس او پیز پر عمل نہیںکیا ۔

(جاری ہے)

سکول میں ایس او پیز پر عمل درآمد کاغذی کاروائی تک محدو رہا ۔سکول میں سینیٹائزر کے استعمال کا بھی کوئی انتظام نہیںکیا گیا ۔جس کے باعث سکول کے طلبہ سمیت اساتذہ میں بھی کرونا کا خد شہ پیدا ہو رہا ہے۔سکول کے باہر اور اندر کوڑا کرکٹ جمع صفائی کا کوئی انتظام نا ہے۔سکول میں نا کرنے پر ایجوکیشن آفیسر نے کاروائی کرتے ہوئے سکول کے تمام اساتذہ کو معطل کر یا ہے ۔جس کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں