جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کاانسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں،مانیٹرنگ افسران سمیت دیگر تمام محکموں کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پرپیش کریں

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 17:04

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں۔مانیٹرنگ افسران سمیت دیگر تمام محکموں کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پرپیش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹائر شاپس کی بلاناغہ سرویلنس کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے اعلیٰ سرکاری افسران ڈینگی کے انسداد کی کارروائیوں کو براہ راست مانیٹر کررہے ہیں۔

اس ضمن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے تمام محکموں کی انسدادی کارروائیاں واضح نظر آنی چاہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے احتیاطی وانسدادی اقدامات کو وسیع انداز میں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیااور کہا کہ عوام الناس میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سے متعلق شدید احساس اجاگر رکھاجائے۔اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کادائرہ وسیع ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں