جھنگ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر پولیو مہم پر عملدرآمد کی چیکنگ،حفاظتی قطرے پلوانے کے عمل کی تصدیق کی گئی

منگل 6 اکتوبر 2020 18:34

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹوکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صفدر نوید انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے یونین کونسل 85دھوری والی اورشہر کے دیگر علاقوں میں پہنچ گئے اور وہاں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوانے کے عمل کی تصدیق کی۔

انہوں نے بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔انہوں نے والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت اور موقع پر بچوں کو خود بھی قطرے پلائے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کی موجودگی اور بچوں کی ویکسی نیشن کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوںنے کہا کہ ضلع کا کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور غفلت کی صورت میں متعلقہ ایریا انچارج جوابدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار اور بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں سے کہا کہ وہ مہم پر ذمہ داری سے عمل کریں اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صفدر نوید نے بنیادی مرکز صحت کری والا میں انسداد پولیومہم کے حوالہ سے دورہ کیا اور ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں