جھنگ،18 سالہ لڑکی نے حالات سے تنگ آ کر مبینہ خودکشی کرلی

ہفتہ اکتوبر 22:37

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) جھنگ تھانہ مسن کے علاقے موضع چک جان پور میں 18 سالہ لڑکی نے حالات سے تنگ آ کر مبینہ خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق جھنگ تھانہ مسن کے علاقہ موضع چک جان پور میں 18 سالہ لڑکی رمشاء نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گلے میں ڈوپٹے کا پھندہ بنا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مسن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لٹکی ہوئی نعش کو اتارا ۔ خود گشی کرنے والی لڑکی کے والد ظفر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی شک نہیں اور نہ ہم کوئی کاروائی کرنا چاہیتے ہیں۔پولیس نے ضرور ی کاروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments