جھنگ،محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ناقص ایندھن جلانے والے چھ بھٹوں کو سیل کر دیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرشہریوں کو آئندہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید فیصل مقصودکی سربراہی میں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے منڈی شاہ جیونہ اورتحصیل احمد پور سیال میں ناقص ایندھن جلانے والے چھ بھٹوں کو سیل کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید فیصل مقصود نے بتایا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ انسداد سموگ اقدامات کے تحت ممکنہ صورتحال سے بچاؤ کے لئے ضلع بھر میں بھٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔انہوںنے بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ،ٹائر، چمڑااور پلاسٹک کو بطور ایندھن استعمال نہ کریں ،ایسے عوامل سے زہریلے دھویں کا اخراج ہوتا جو ماحول میں فضائی آلودگی پیدا کرتا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے تمام بھٹہ مالکان کو اس حوالہ سے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔خلاف ورزی کی صورت میں بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں