صنعتی و کمرشل اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھا جائے،چوہدری اصغر علی

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے صنعتی و کمرشل اداروں کے مالکان اور عملہ کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن

بدھ 14 اکتوبر 2020 19:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن چوہدری اصغر علی نے سول ڈیفنس آفس میں فائر سیفٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر چوہدری عبدالستار نے صنعتی و کمرشل اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس چوہدری اصغر علی نے شرکاء اجلاس کو ہدایت کی کہ صنعتی و کمرشل اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں ۔

انہوںنے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے صنعتی و کمرشل اداروں کے مالکان اور عملہ کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے بارے زور دیا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری عبدالستار،انسٹرکٹر سول ڈیفنس اس سلیمان سمیت فلور، رائس ٹیکسٹائل، شوگر انڈسٹریز، ایل پی جی ، پٹرول پمپس اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنزکے نمائندگان بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں