سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کابنیادی مرکز صحت حسن خان اور اقبال نگر کا دورہ

سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا ،مختلف شعبوںاور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:38

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے گزشتہ روزبنیادی مرکز صحت حسن خان اور اقبال نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جبکہ مختلف شعبوںاور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای اوہیلتھ نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کرتے ہوئے علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ کو مرکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں