ڈی پی او جھنگ کا تجاوزات کیخلاف بڑااقدام،مختلف مقامات کا دورہ،سی او بلدیہ کو24گھنٹے میں تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیدیا

ہفتہ اکتوبر 18:01

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈی پی او جھنگ کا تجاوزات کے خلاف بڑااقدام۔ریل بازار،انار کلی بازار،کوٹ روڈ،ایوب چوک کا انجمن تاجران کے ہمراہ پیدل وزٹ عوام کی مشکلات کا خود اندازہ لگا یا۔سی او بلدیہ کو 24گھنٹے میں تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا۔تعاون نا کرنے پر دوکاندار اور پھٹے والوں خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان۔

گزشتہ روز ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار علی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایوب چوک،ریل بازار،کوٹ روڈ،انار کلی کا پیدل وزٹ کیا۔انہوں نے تجاوزات کی بھر مار پر شدید غصے کا اظہار کیا اور سی او بلدیہ خالق داد اور ڈی ایس پی سٹی کر ہدایات کی کی دوکان داروں کو بزریعہ اعلان 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کہ وہ اپنے آ گبے تجاوزات کو فوری ختم کر یں۔ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار علی اور دیگر مبرانکے ہمراہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے سیکورٹی مسائل سے پیدا ہوتے ہیں اور عوام کو بھی خاص کر خواتین کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لیے تاجران کے تعاون سے تجاوزات کا خاتمہ فوری ضروری ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ اب ڈی پی او سیاسی دباؤ میں آ تے ہیں یا اپنے موقف پر قائم رہتے ہیں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments