جھنگ ،پولیو کے عالمی دن 24اکتوبر کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:01

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیو کے عالمی دن 24اکتوبر کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ارتضی الحسنین اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید صفدر کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دوقطرے پلائے۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پولیو ویکسین اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس ضرور مکمل کروائیں۔انہیں چاہیے کہ وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو محض رسمی کارروائی کے طور پر نہ لیں بلکہ مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے مہم کی کامیابی کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں تاکہ کسی بھی گھر میں پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے کیونکہ باربار انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کا مقصد وطن عزیز کو اس مرض سے یکسر پاک کرنا ہے۔

مہم کے دوران سستی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف اور انچارج کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ اس ضمن میں انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی۔ انسداد پولیو مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی4لاکھ99ہزار8سوسے زائد بچوں کو پولیو و یکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم 85یونین کونسل کیلئے 85یوسی ایم اوزاور 224ایریا انچارج کی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ مجموعی طورپر 1155موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔ مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں اور پولیو کے اس خصوصی را?نڈ کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں