جھنگ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کاطبی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

مختلف شعبوں میں آنیوالے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کو چیک کیا ،لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا

ہفتہ اکتوبر 18:01

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیہی و بنیاد مراکز صحت میں محکمانہ سروسز کو مزید موثر اور فعال بنانے کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی طبی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں آنے والے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کو چیک کیا اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ داخلی راستے پر موجود عملہ لوگوں کو فیس ماسک پہن کر آنے کا پابند بنائے جبکہ تھرمل گن سے ہر ایک کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے مریضوں کو ریفررل کرنے کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز وسٹاف سے کہا کہ مریض ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن ہونے چاہیں۔ مریضوں کے معیاری علاج معالجہ میں کمی نہیں آنے چاہیے۔انہوں نے آؤٹ ڈور پر واش رومز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی چیک کی جبکہ کوڑا دانوں میں موجود کچرے کو ساتھ ساتھ مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا اعلی ترین معیار کے ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور علاج معالجہ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔مزید برآں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے بنیادی مرکز صحت کوٹ مرزااورپیر بہادر شاہ کا دور ہ کیا جہاں انہوںنے عملہ کی حاضری، ادویات کے سٹاک رجسٹر ، صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ امور بارے دریافت کیااور موقع پر احکامات جاری کئے۔

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments