مویشی کسانوں کی آمدن کا ذریعہ ہوتے ہیں ،مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں کسانوں کی مدد کرنی چاہئیے،فیاض احمد

ڈپٹی کمشنر کاکوٹ لکھنانہ کادورہ ،لائیو سٹاک سہولت سنٹر کا وزٹ ،مویشیو ںکولگائی جانیوالی ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا

جمعہ 2 اپریل 2021 20:16

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کوٹ لکھنانہ کے دورہ کے دوران لائیو سٹاک سہولت سنٹر کا وزٹ کیااور انہوںنے مویشیو ںکولگائی جانیوالی ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مویشی پال حضرات اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال اور انہیں بیماری سے بچانے کیلئے حکومت پر انحصار کرتے ہیں، انہیں محکمہ کی طرف سے ادویات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے ، انہوںنے کہا کہ مویشی کسانوں کی آمدن کا ذریعہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ ان پر خصوصی توجہ دیتے ہیں،ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹرثمرہ انصاری نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ کی ذمہ داریوں اور مویشیوںکے علاج معالجہ اورادویات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بی ایچ یو کوٹ لکھنانہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں