جھنگ میں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

جمعہ 28 مئی 2021 20:29

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) جھنگ میں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ذرائع کے مطابق واقعہ جھنگ کی تحصیل گڑھ مہاراجہ میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جہاں دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی منت سماجت کرتی رہی مگر وہ باز نہ آئے، بعد ازاں لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی نے مبینہ طور خودکشی کرلی، واقعہ کے بعد پولیس نے ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیخلاف مقدمے کا اندراج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے گھروالوں نے لڑکوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں