کربلا ہمیں استقامت برداشت اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے ، ڈی پی او جھنگ

جمعرات 5 اگست 2021 22:39

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) ڈی پی او جھنگ سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مسن امان اللہ قمر نے لائسنس داران منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال اور اور لائسنس داران کے مسائل کے حل کے لیے میٹنگ کی جس میں محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے مشاورت کی گئی ایس ایچ او تھانہ مسن امان اللہ قمر کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیں گے جس کسی نے بھی شر انگیزی پھیلانے کی کوشش کی اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کربلا بھی ہمیں استقامت برداشت اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے حسین علیہ السلام نے اپنے چھوٹے بچے تک اللہ کی راہ میں قربان کر دیئے لیکن حق کا راستہ نہ چھوڑا ہمیں بھی درس کربلا پر عمل کرتے ہوئے استقامت برداشت اور حق گوئی کے راستے پر ہی چلنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم آپس میں دست و گریباں ہوں ہمارے رشمن کی کوشش یہی ہے کہ وہ ہمیں کبھی فرقہ پرستی اور کبھی قوم پرستی کے نام پر لڑوائے ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھ کر ہم نے دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم مسلمان بھائی بھائی ہیں اور ہم کسی بیرونی سازش کا نہ ہی حصہ بنیں گے نہ ہی بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنیں گے میٹنگ میں شریک لائسنس داران منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران نے ایس ایچ او امان اللہ قمر کی باتوں کی تائید کی اور یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں