شاہ جیونہ :درندہ صفت انسان کی آٹھ سالہ بچی سے جنسی زیادتی ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا

جمعرات 26 اگست 2021 00:22

شاہ جیونہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2021ء) جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں درندہ صفت انسان کی آٹھ سالہ معصوم بچی کیساتھ جنسی زیادتی ،پولیس نے ملزم شیخ اقبال کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پور کی حدود میں شاہ جیونہ شہر کے رہائشی محمد اقبال ولد بہاول قوم مسلم شیخ کی بیٹی عروج اقبال گھر سے سودا سلف لینے کیلئے دکان پر گئی تو راستے میں ملزم شیخ اقبال نے بچی کو کہاکہ تمہاری ٹیچر تمہیں میرے گھر بلا رہی ہے جس پر بچی ملزم کے گھر میں چلی گئی جہاں پر درندہ صفت انسان شیخ اقبال نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ، بچی کے شور مچانے پر گلی گزرنے والے افراد بچی کو ملزم کے نرغے سے نکالا ۔

واقعہ کے اطلاع پھیلتے ہی علاقے کے عوام سراپا احتجاج ہوگئے اور ملزم کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے ملزم کو گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ ملزم محکمہ فوڈ سے انسپکٹر ریٹائرڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں